حلقہ کے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،خرم روحیل

حلقہ کے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،خرم روحیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار)مسلم لیگی رہنما مرکزی چیئرمین پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن خرم روحیل اصغر نے کہا ہے NA124 میں بسنے والے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا ہماری اولین ترجیح ہے بنیادی ضروریات فراہم کرنا حکومت کا اولین فرض ہوتا ہے اورمیاں برادرز کی زیر قیادت اہل علاقہ کی ہر مشکل اورپریشانی دور کرنا ہمارا عزم ہے وہ آج یہاں کُھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی انھوں نے کھلی کچہری میں آنے والے لوگوں کے مسائل سنے اور اُن کے حل کی یقین دہانی کرائی خصوصاً چند دِن سے درپیش پانی کے مسئلے پر انھوں نے متعلقہ انتظامیہ کی سرزنش کی اور پانی کا شیڈول بہتر کرنے کی تلقین کی تاکہ اہل علاقہ کو دِن رات وافر مقدار میں پانی میسر ہو سکے پانی نہ آنے کی وجہ سے انھیں جو اذیت ہوتی ہے اُس کا مکمل تدارک ہو سکے اس موقع پر اہل علاقہ کے معززین نے خرم روحیل اصغر کی کاوشوں کو سراہا اور اُنھیں خراجِ تحسین پیش کیا اس موقع پر رانا عمر حیات، جہانگیر درانی، فاروق خان، ملک بٹو، میاں ساجد رو¿ف، ملک سلیم اعوان، عاطف غفار، محمد یونس بٹ، محمد مشتاق، منصور چوہدری موجود تھے۔