پنجاب کا بجٹ عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا ،راشدہ یعقوب

پنجاب کا بجٹ عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا ،راشدہ یعقوب

لاہور( جنرل رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کی زندگی میں آج انقلابی تبدیلی رونماہوگی ،پنجاب کا بجٹ عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے عوام کے مسائل کوسامنے رکھتے ہوئے عوام دوست بجٹ بنایا جائے جس کے اثرات جلد ہی سامنے آئیں گے اور عوام اپنی زندگی میں خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے،مسلم لیگ ن نے عام انتخاب میں قوم سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے جارہے ہیں لیکن سونامی خان نے اب تک قوم سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ،خیبر پختون خواہ میں عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے،وہاں کے عوام سخت پریشان ہیں ،وہ تحریک انصاف کوووٹ دینے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں ،ناکامی خان کی ناکام تحریک سے اب تحریک انصاف کے کارکنا ن بھی ناراض ہیں،تحریک انصاف کے اند ر کئی تحریکیں جنم لے چکی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1