والٹن ایئرپورٹ کو ختم کر کے کمرشل زون بنانے کے منصوبہ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ

والٹن ایئرپورٹ کو ختم کر کے کمرشل زون بنانے کے منصوبہ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سٹاف رپورٹر) والٹن ایئرپورٹ کو ختم کر کے کمرشل زون بنانے کے منصوبہ کو منسوخ کیا جائے۔ حکومت پنجاب کے چند بیوروکریٹس، لینڈ مافیا کے ایماءپر 53 کھرب سے زائد مالیت کی زمین کو ہڑپ کرنے اور اربوں روپے کمانے کیلئے پاکستان کے تاریخی ورثے کو برباد کر رہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان اسے محفوظ رکھنے کے لئے احکام جاری کریں۔ ان خیالات کا اظہار سیو والٹن، سیو ایوی ایشن تحریک کے ارکان نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیو والٹن، سیو ایوی ایشن (Save Walton Save Aviation) تحریک کے ارکان فیصل نوید آصف، لیاقت سعید، سید خرم مجاہد، کیپٹن آصف اور طاہر سلطان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت پنجاب اور LDA کے چند افسران نے اربوں روپے کمانے کی غرض سے ایک منصوبہ تشکیل دیا ہے جس کے تحت پاکستان کے قومی ورثے اور تحریک پاکستان کے حصے والٹن ایئرپورٹ لاہور کو ختم کر کے اس کی زمین پر بلند پلازے اور تجارتی مراکز بنائے جائیں گے۔ انہوں نے والٹن کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ والٹن ایئرپورٹ 93 سال سے قائم شہری ہوا بازی کے شعبے کی ایک عظیم درسگاہ ہے جو قائداعظم کی یادگار اور تحریک پاکستان کا سرگرم حصہ ہونے کے باعث پاکستان کا قومی ورثہ ہے۔ اسے ختم کر کے اس جگہ پر کمرشل زون بنانے کا منصوبہ تحریک پاکستان کے وجود کو مٹانے کی بدترین مثال ہے۔ پنجاب حکومت اور LDA کے کچھ بیوروکریٹس اربوں روپے کمانے کی لالچ میں مبتلا ہو کر پاکستان کے قومی ورثے اور تحریک پاکستان کی تاریخ کو اس کی جڑوں سے اکھیڑ کر پھینک رہے ہیں