گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر69دکانداروں کے چالان
لاہور( جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی ہدایت پر گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھر پور کریک ڈا ؤن کر تے ہوئے513دکانوں پر چھاپے ما رے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر69دکانداروں کے چالان کرنے کے علاوہ69ہزار3سوروپے کے جر مانے عائد کیے۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ شہر میں کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی نہ کر نے دی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ بلا امتیاز گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈا ؤن جا ری رکھے گی۔