انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے’’ یوم بلڈنگز ‘‘ منایا گیا

انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے’’ یوم بلڈنگز ‘‘ منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کی طرف سے تمام ٹا ؤنز میں انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے’’ یوم بلڈنگز ‘‘ ڈے منایا گیا۔9ٹا ؤنز کی انتظامیہ نے زیر تعمیر اورخالی؍ ویران بلڈنگز میں ڈینگی لاروا کو چیک کیا اور جہاں کہیں ڈینگی لاروا کی مو جو دگی پائی گئی وہاں پر سپرے بھی کیا گیا۔تمام ٹا ؤنز میں771خالی؍ویران اورزیر تعمیر بلڈنگز کو چیک کیا ۔تفصیل کے مطا بق داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے286،نشتر ٹا ؤن انتظامیہ نے20، سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے11، اقبال ٹا ؤن انتظامیہ نے78،واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے50،را وی ٹا ؤن انتظامیہ نے82، شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے105، عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے72،گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے67خالی ؍ویران اور زیر تعمیر بلڈنگز کو چیک کیا ۔علا وہ ازیں شہر کی تمام یونین کونسلز میں ڈینگی کے سٹاف نے 1537 سرگرمیاں کیں اور ان مقامات پر صفائی ستھرائی اور ڈینگی سرویلنس کی گئی اور انڈرائیڈ سیٹس کے ذریعے لی گئی 1537تصویروں کو ضلعی انتظامیہ کے ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کیا۔ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کل 13 جون کو یوم مسجد اور ٹرک (TERC) ڈے منائے گی۔