تجاوزات کے خلاف فالواَپ آپریشن،8ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا

تجاوزات کے خلاف فالواَپ آپریشن،8ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لا ہور نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علا قوں میں تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف فالواَپ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران08ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے بتایا کہ شا لیمار ٹاؤن انتظامیہ نے وسن پورہ،شاد باغ اور شالیمار لنک روڈ پر فا لو اَپ آپریشن کیا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔عزیز بھٹی ٹاؤن انتظامیہ نے ضرار شہید روڈ،اشفاق چوک میں فا لو اَپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔واہگہ ٹاؤن انتظامیہ نے سلامت پورہ میں فا لو اَپ آپریشن کیااور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔داتا گنج بخش ٹاؤن انتظامیہ نے لٹن روڈ میں فا لو اَپ آپریشن کیا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔سمن آباد ٹاؤن انتظامیہ نے پنجاب یو نیورسٹی روڈ پر فالو اَپ آپریشن کیااور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے چوبچہ پھا ٹک میں فالو اَپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔نشتر ٹاؤن انتظامیہ نے گرین ٹا ؤن میں فالو اَپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...