فو ٹو جرنلسٹ ایسو سی ایشن کا خواجہ سلمان رفیق کے اعزاز میں استقبا لیہ

فو ٹو جرنلسٹ ایسو سی ایشن کا خواجہ سلمان رفیق کے اعزاز میں استقبا لیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( وقائع نگار)لاہور فو ٹو جرنلسٹ ایسو سی ایشن کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شر یف کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کے اعزاز میں گزشتہ روز لاہور پر یس کلب میں استقبا لیہ دیا گیا ۔ جس میں فو ٹو جر نلسٹ کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔اس مو قع پر خواجہ سلمان رفیق نے اپنے خطا ب میں یقین دلا یا کہ وہ وزیراعلی پنجاب سے بات کر کے فوٹو جر نلسٹس کے علا ج معا لجہ کے لیے پیکج تیار کروائیں گے ۔جس میں ادویات اور میڈیکل ٹیسٹ اور آ پر یشن سمیت دل کے امراض کا علاج مفت کروایا جائے گا ۔ اس مو قع پر فوٹو جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے نائب صدر بابر وسیم ،جنرل سیکر ٹری عمر شر یف ،پرویز الطاف ، عمران شیخ ، شفیق ملک ، عابد نواز ، ناصر رضا ودیگر مو جو د تھے ۔