حکومت فیس بک پر گستاخانہ مواد کا نوٹس لے،قاری جمیل الرحمن

حکومت فیس بک پر گستاخانہ مواد کا نوٹس لے،قاری جمیل الرحمن

لاہور(سٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور رہنماﺅں مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولاناسیدضیاءالحسن شاہ،قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم،مولانا عمر حےات،مولانا قاری عبدالعزیز نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن اسلام ،دشمن پیغمبر،فیس بک پر توہین آمیز موادکو پوسٹ کر کے مسلمانوں کے جذبہ ایمانی سے کھیل رہے ہیں۔حکومت فیس بک پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کر کے مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرے۔فیس بک پر ِکافر شکاری،آل پاکستان گرلزنے اللہ اور نبی پاکﷺکے بارے میں انتہائی گستاخانہ موادشیئر کرتے ہیں۔انٹر نیٹ پر توہین آمیزمواد سے اہل اسلام کی دل آزاری ہو رہی ہے۔فیس بک پر گستاخانہ مواد ےہود و ہنود کی سازش ہے تمام دینی تنظیمیں اس کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1