حکومتی عدم تو جہی کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کے سیکٹر مسائل سے دوچار ہے،طارق نبیل
لاہور( وقائع نگار)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرزایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری طارق نبیل نے کہا ہے کہ حکو متی عدم تو جہی کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کے سیکٹر مسائل سے دوچار ہے جس کے باعث ٹرانسپورٹروں میں تشو یش کی لہر پائی جارہی ہے حکو مت وقت اگر ما ل برداری نظام میں اصلا حات لائے تو یہ سیکٹر حکو متی ریو نیو کا مو جب بن سکتا ہے ۔ گزشتہ روز گڈز ٹرانسپورٹروں کے منعقدہ اجلا س میں خطاب کر تے ہو ئے طارق نبیل کا کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپور ٹروں اور انتظا میہ کو در پیش مسائل جن میں لو ڈر گاڑیو ں کے بے جا چا لانو ں کی بھر مار ، ڈکیتی ، انتظا میہ کی بد اخلا قی لاور بے جا ٹو ل پلا زو ں کے اخراجا ت کا فوری حل نکا لا جائے ۔ کیو نکہ ان مسائل کی و جہ سے گڈز ٹرانسپور ٹرز خسا رے سے دو چار ہیں۔انھو ں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپور ٹ ایسو سی ایشن نے ہمیشہ ہر حکو مت کے ساتھ ملک کے وسیع تر مفاد میں تعاون کیا ہے۔ زلزلہ سیلا ب ہو یا کو ئی بھی نا گہا نی آفت ہم نے مالی ، اخلا قی اور فر ی ٹرانسپورٹ کی سہو لیا ت میسر کر تے ہوئے حکو متو ں کے ساتھ تعاون کیا ہے ۔گڈز ٹرانسپور ٹرز حکو مت کو اربو ں روپے کا ایڈ وانس ٹیکس دے کر ملکی معیشت کا پہیہ چلانے میں کلید ی کر دار اد ا کر رہے ہیں ۔لہذا حکو مت کو چائیے کہ گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر میں مسائل کے حل اور ریو نیو میں اضا فے کے لیے اصلاحات لائے ۔