بجٹ میں عوام کو ریلیف نہ ملا تو اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے،ناصر رمضان

بجٹ میں عوام کو ریلیف نہ ملا تو اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے،ناصر رمضان

لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے ترجمان و سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے مسلم لیگ ہاﺅس میں (ق) لیگ لاہور کے عہداران جس میں محمد اشرف چوہدری ، تمکین آفتاب ملک، وغیرہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف نہ ملا تو اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے وفاقی بجٹ میں سانس لینے کے سواءہر چیز پر ٹیکس لگ گیا چوہدری پرویز الہیٰ نے 5سال ٹیکس فری بجٹ دینے پر ریکارڈ قائم کیا۔ پنجاب حکومت مشرف اور وفاقی حکومت مغرب کی طرف چل رہی ہے لاہور میں تعلیمی شعبے کی بدترین کارگردگی پر مسلم لیگ (ق ) لاہور کل حقائق نامہ جاری کرئے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1