بجٹ پاس ہونے سے قبل ہی قیمتیںبڑھنے کا نوٹس لیا جائے،ثمینہ گھرکی

بجٹ پاس ہونے سے قبل ہی قیمتیںبڑھنے کا نوٹس لیا جائے،ثمینہ گھرکی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ جس طرح سے سارا سال آئے روز منی بجٹ آتے رہے ہیں اس کے بعد آج کے پنجاب کے بجٹ کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے ابھی وفاقی بجٹ منظور ہی نہیں ہوا ہے اور عام آدمی کے استعمال کی چیزیں آٹا ‘ گھی‘ چینی ‘ دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے اور حکومت نام کی چیز کہیں پر بھی نظر نہیں آ رہی ہے جو ےہ پوچھ سکے کہ ابھی تو بجٹ پاس ہی نہیں ہوا ہے تو ایڈوانس میں قیمتیں کیوں بڑھا دی گئیں ہیں جبکہ سارا سال بھی از خود ہی ہر کوئی اپنی اپنی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کردیتا ہے اس لئے ہم کہتے ہیں کہ عوام پر تو آئے روز منی بجٹ کے بم گرتے ہی رہتے ہیں ۔ثمینہ خالد گھرکی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کاکام ہوتا ہے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرے عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے لیکن بد قسمتی سے رےاست ےہ دونوں چیزیں عوام کو نہیں دے رہی ہے اور عوام کو مسائل و مشکلات کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے لیکن ہم عوام کے ساتھ زےادتی نہیں ہونے دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1