شب برآت پر عبادت سے دنیاوآخرت میں بہتری کر لینا اعزاز کی بات ہے،الیاس عطارقادری

شب برآت پر عبادت سے دنیاوآخرت میں بہتری کر لینا اعزاز کی بات ہے،الیاس ...

لاہور(سٹاف رپورٹر)دعوت اسلامی کے ترجمان کے مطابق تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے بانی شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطارقادی نے کہا ہے کہ سرور کائنات آقا و مولا ﷺ نے شعبان المعظم کو اپنا مہینہ قرار دیا ہے اور آقا ﷺ کے اس مہینے میں اللہ عزوجل نیکیوں کے دروازے کھول دیتا ہے اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے ،عبادت کا اجر و ثواب بڑھا دیا جاتا ہے اور گناہوں کا کفارہ ادا کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس مبارک مہینے بالخصوص اس کی 15ویں رات یعنی شب برا¿ت میں عبادت کے ذریعے اپنے لئے دنیا اور آخرت میں بہترین کر لینا ایک اسلامی بھائی کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے ۔امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطارقادری نے کہا کہ شعبان المعظم کے نفلی روزوں کی خاص طور پر رکھتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ا س مہینے میں غافل رہنے والا محروم رہ جائے گا ۔اس لئے ہر اسلامی بھائی دعوت اسلامی کے شب برات کے اجتماعات میں اپنی حاضری کو یقینی بنائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...