پنجاب بجٹ میں بھی عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا،کامران سیف

پنجاب بجٹ میں بھی عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا،کامران سیف

لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ وفاقیحکومت کے بجٹ کی طرح پنجاب بجٹ میں بھی عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا۔ وفاقی بجٹ کے بعد اشیائے خوردونوش سمیت تمام اشیاءکی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔دودھ، دہی، کوکنگ آئل، دالیں ، سبزیاں، گوشت، سریا، سیمنٹ سمیت ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔بجٹ کے ثمرات کے باعث غریب آدمی کی زندگی اجیرن ہوگی ہے عوام حکمرانوںسے حساب لینے کے لیے تیار ہورہے ہیں۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ملک کے اندر بدترین لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جس کے باعث گرمی کی شدت سے شہریوں کی ہلاکت لمحہ فکریہ ہے ۔حکومت نے عوام سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے ووٹ حاصل کیے اور اقتدار میں آئے لیکن لوڈشیڈنگ کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی گئی ۔لوگ انصاف کیلئے ترس گئے ہیں ۔مختلف شہروں میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے اور زیادتی سے متاثرہ خواتین انصاف نہ ملنے پر خودکشیوں پر مجبور ہوگئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت جعلی سروے سے اپنی گرتی ہوئی مقبولیت پر قابو نہیں پاسکتی ۔موجودہ حکومت نے عوام کا سکون چھین لیا ہے عوام چاہتے ہیں کہ خادم اعلیٰ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں پہلے کی طرح ان کے ساتھ مینارپاکستان پر احتجاجی کیمپ لگائیں اور پنجاب میں بدترین لوڈ شیڈنگ ختم کروائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1