کراچی ائیر پورٹ پر حملہ بدترین دہشتگردی اور ملک دشمنوں کی کاروائی ہے؛ فیصل مجیب شامی

کراچی ائیر پورٹ پر حملہ بدترین دہشتگردی اور ملک دشمنوں کی کاروائی ہے؛ فیصل ...

لاہور ( پاکستا ن رپورٹ )کراچی ائیر پورٹ پر حملہ پاکستانی تاریخ کی بدترین دہشت گردی ہے ، ھملہ میں بھارتی اسلحہ استعمال ہو نا باعث تشویش ہے حکومت جلد دہشت گردوں کو بے نقاب کرے اور انھیں جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچائے اس امر کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما صدر شکایت کمیٹی و امیدوار برائے چئیر مین یو سی دو سو اکتیس فیصل مجیب شامی نے گزشتہ روز اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انھوں نے مزید کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کا پیش آنے والا واقعہ ملک دشمنوں کی کاروائی ہے انھوں نے کہا کہ جائے واردات سے بھارتی اسلحہ برآمد ہونا بہت سے سوالاکت اٹھا رہا ہے کہ آیا ہمسایہ ملک اس دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث ہے تاہم فیصل مجیب شامی نے سندھ حکومت صوبے میں مثالی امن قائم کرنے سے قاصر ہو چکی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1