ایم ڈی واسا کے ڈرینوں پر چھاپے،ناقص صفائی پراظہار برہمی

ایم ڈی واسا کے ڈرینوں پر چھاپے،ناقص صفائی پراظہار برہمی

لاہور (جاوید اقبال ) واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر نے ٹیوب ویلوں جنریٹروں اور ڈرینوں پر اچانک چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے گزشتہ روز ایم ڈی واسا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کی 4بڑی ڈرینوں پر چھاپے مارے اس دوران ڈرینوں کی صفائی پر عدم اعتماد کرتے ہوئے ایم ڈی نے ڈائریکٹر ایکسینز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کیا۔ اس دوران ایم ڈی نے کہا کہ تمام ڈویژنوں میں ریگولر ڈائریکٹرز لگائے جائیں اضافی چارج رکھنے والے ایکسیئنز سے ڈائریکٹر کا چارج واپس لے لیا جائے اور ان کی جگہ ریگولر بنیادوں پر ڈائریکٹرز لگائے جائیں ریگولر ڈائریکٹرزنہ ہونے سے مسائل بڑھ رہے ہیں ایم ڈی نے 18میں سے صرف 2سیٹوں پر ریگولر بنیادوں پر ڈائریکٹر ہونے پر افسوس کا اظہار کیا نصیرچودھری نے کہا کہ بقایا14ڈائریکٹر کی سیٹوں پر بھی ریگولر ڈائریکٹر لگائے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم ڈی واسا نصیر چودھری نے دیگر افسروں اقتدار شاہ ڈی ایم ڈی اور دیگر افسروں کے ہمراہ شہر کی مختلف ڈرینوں اور نشیبی علاقوں کا طوفانی دورہ کیا اس دورے ایم ڈی نے جولرجی ڈرین کینٹ ڈرین ، سنٹرل ڈرین، گلشن راوی ڈرین پر اچانک چھاپے مارے ایم ڈی خود ڈرینوں میں اتر گئے اور انہوں نے مون سون سے قبل ڈرینوں کی صفائی کا جائزہ لیا اس دوران ایم ڈی کینٹ اور سنٹرل ڈرین کے جیکشن کی جگہ پر پہنچے تو پانی رک چکا تھا اور پانی کی روانگی کے برابر تھی توحید پارک کے مقام پر ڈرین کی ناقص صفائی پر ایم ڈی نے ڈائریکٹر کی سخت الفاظ میں سرزنش کی ایم ڈی نے تمام ڈائریکٹرز سے چارج واپس لے کر ایکسین کو دے دیا جائے۔ درین اثناءایم ڈی نے ڈرینوں کی نصب مقامات پر صفائی دوبارہ کرنے کا حکم دیا بعد ازاں ایم ڈی نے مختلف ٹیوب ویلوں اور جنریٹروں پر چھاپے مارے تاہم عملہ حاضر پایا گیا اور ٹیوب ویل چالو پائے گئے جس پر ایم ڈی نے انہیں شاباش دی۔ ایم ڈی نے شالامار ٹاﺅں اور عزیز بھٹی ٹاﺅن سے گزرنے والی ڈرینوں کی اعلیٰ معیار کے مطابق صفائی کرنے پر ڈائریکٹر غفران اور ان کی ٹیم کو شاباش دی دریں اثنا ایم ڈی نصیر چودھری نے ”پاکستان “ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محنتی اور ایماندار افسروں اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کروں گا۔ کام چوروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ افسر وزیراعلیٰ پالیسی کے مطابق صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے اپنے کمروں میں نہ بیٹھیں فیلڈ میں جاکر پانی اور سیوریج کے مسائل حل کریں انہوں نے کہا کہ کینٹ اور سنٹرل ڈرین کے جنکشن میں پانی کی روانگی کو یقینی بنانے کے لئے انتظامات کیے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1