ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کی مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کو15جون تک کی ڈیڈ لائن

ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کی مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کو15جون تک کی ڈیڈ ...

                                                                               لاہور(جنرل رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے 16جون سے ہسپتالوں میں دما دم مست قلندر کرنے کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں ایسوسی ایشن نے اپنے میوہسپتال میں گزشتہ روز ہونے والے ڈاکٹرز کنونشن میں محکمہ صحت اور حکومت کو مطالبات پورے کرنے کے لئے 3دن یعنی 15جون کی ڈیڈ لائن دے دی ہے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں 16جون پیر کی صبح سے ہسپتالوں میں ہڑتال اور آﺅٹ ڈور بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں 27جون سے ان ڈور سروس بند کرنے کے لئے ڈاکٹرز فرائض سرانجام نہیں دیں گے اس کا اعلان گزشتہ روز میوہسپتال میں ہونے والے ڈاکٹرز کنونشن میں وائی ڈی اے کے عہدیدار نے اپنے مطالبات میں کہا کنونشن میں مرکزی راہنما اور پی آئی سی کے صدر ڈاکٹر عامر بندیشہ پنجاب کے صدر مطلوب جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تجمل بٹ ڈاکٹر شعیب ڈاکٹر اجمل، ڈاکٹر محفوظ، ڈاکٹر عابد، ڈاکٹر علی ڈوگر، ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹر تجمل، ڈاکٹر عمر ، ڈاکٹر انعام، ڈاکٹر کبیر نے کہا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عامر بندیشہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور محکمہ صحت ڈاکٹروں کے صبر کا امتحان نہ لے ہم مریضوں کے لئے مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے 25مارچ کو سروسز ہسپتال میں حکومتی کمیٹی نے مذاکرات کے دوران جو وعدے کئے وہ وفا نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ابھی تک سروس سٹریکچر میں طے شدہ معاملات میں سے 50فیصد حصے پر عملدرآمد نہیں کرا سکی ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو تحفظ نہیں دیا گیا۔آئے روز ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بتایا جاتا ہے حکومت ڈاکٹر وں کو تحفظ دے۔ 5سے7سو ایسے ڈاکٹرز جو پی جی ٹرینی میں ان کو ماہانہ وظیفہ نہیں دیا جا رہا بلکہ بگار لی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو 3دن کا وقت دیتے ہیں اگر15جون تک مسائل حل نہ کئے تو 16جون سے ہسپتالوں میں ہڑتال ہو گئی روزانہ لاہور کے ایک ہسپتال کے آﺅٹ ڈور اور ایک لاہور سے باہر کے شہروں کے ہسپتالوں کا آﺅٹ ڈور بند کریں گے۔26جون تک ہر سلسلہ جاری رہے گا پھر بھی مطالبات منظور نہ ہوئے تو 27کو جنرل کوسنل کا اجلاس بلا کر ان ڈور سروس بند کر دیں گے پھر بھی مسائل حل نہ ہوئے تو ایمرجنسی سروس بائیکاٹ کریں گے ڈاکٹر بندیشہ نے کہا کہ ہماری مریض دوستی کو حکومت کمزور نہ سمجھے ڈاکٹر مطلوب ڈاکٹر اجمل نے کہا کہ ڈاکٹروں کے خلاف کارروئای ہوئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور ہسپتالوں کے ایم ایس اور پرنسپل نے ڈاکٹروں کو تنگ کیا اور حکومت کے آلہ کار بنیں تو ان کو بھی عوام کے سامنے ننگا کر دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1