عوامی رکشہ یونین آج پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیگی
لاہور (وقائع نگار)عوامی رکشہ یونین پاکستان 13جون کو بجٹ اجلاس کے موقع پر پنجاب اسمبلی کے باہر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ایل ٹی سی کے خلاف احتجاجی دھرنا دے گی ان خیالات کا اظہار عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے فیصل چوک میںدھرنا میں شرکت کیلئے رکشہ ڈرائیوروں کو دعوت نامے تقسیم کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میںکیا۔انہوں نے کہا کہ اب ہم اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے ہر سطح پر آوا ز اٹھائیں گے۔اپنے معصوم بچوں کو بھی شدیدگرمی میں ساتھ لیکر نکلیں گے۔گھر میں بھوکے مرنے سے بہتر ہے کہ سڑکوں پر اپنے حقو ق کی جنگ لڑیںہمارا ڈی سی او سے بھی مطالبہ ہے کہ ہسپتالوںکے باہر، تفریح گاہوں کے باہر، لاری اڈہ اور سٹیشن کے باہر ہمیں سٹینڈ فراہم کئے جائیں تاکہ ہمارے نو پارکنگ کے چالان نہ ہوں اور رکشے ترتیب سے لگے نظر آئیںاورشہر میں پرچی کے نام پربھتہ لینے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔ہم دو تین دفعہ ڈی سی او سے ملنے کی کوشش کرچکے ہیںلیکن ماتحت عملہ ان سے ملاقات میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ اگر ڈی سی او نے اپنے دفتر میں ہمارے مسائل کے حل کیلئے ہم سے ملاقات نہ کی تو ان سے بھی ان کے دفتر کے باہر سڑک پر ہی ملاقات ہوگی۔ہم وزیر اعلیٰ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہم محنت کش لوگ ہیں اور کسی سیاست کا حصہ بننا نہیں چاہتے اس لئے ہمارے مسائل جلد از جلد حل کروائیں تاکہ ہم اپنے بچوں کے لئے سکون سے رزق کما سکیں۔