غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ،داسو ڈیم سے 45سومیگاواٹ بجلی و پانی کی ضروریا ت پوری ہوں گی :وزیر اعظم نوازشریف

غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ،داسو ڈیم سے 45سومیگاواٹ بجلی و پانی کی ...
غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ،داسو ڈیم سے 45سومیگاواٹ بجلی و پانی کی ضروریا ت پوری ہوں گی :وزیر اعظم نوازشریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھاہے ،داسو ڈیم سے 45سومیگاواٹ بجلی اور پانی کی ضروریا ت پوری ہوں گی ۔وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں و زیر داخلہ چوہدی نثارعلی خان ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ، وزیر اعظم کے مشیر خصوصی عرفان صدیقی اور صدیق الفاروق نے شرکت کی ۔اجلاس میں دیامراوربھاشا ڈیم کے لئے نیو یارک میں سرمایہ کاری کانفرنس بلانے اورتوانائی بحران سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات پر غور کیا گیا ،وزیر اعظم نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے ،داسو ڈیم سے 45سو میگاواٹ بجلی اور پانی کی ضروریا ت پوری ہوں گی ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں