ایئرپورٹ حملہ ،اسلحے کے متعلق تحقیقات کے بعداقدامات اٹھائے جائیں گے:دفتر خارجہ

ایئرپورٹ حملہ ،اسلحے کے متعلق تحقیقات کے بعداقدامات اٹھائے جائیں گے:دفتر ...
ایئرپورٹ حملہ ،اسلحے کے متعلق تحقیقات کے بعداقدامات اٹھائے جائیں گے:دفتر خارجہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں جس کے بعد ہی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ تحقیقات کے بغیر الزام تراشی کرنا پاکستان کی عادت نہیں۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے۔ اسے کسی بھی ملک پر تحقیق کے بغیر الزامات عائد کرنے کی عادت نہیں ہے۔ کراچی ائر پورٹ پر حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں جس کے بعد ہی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ پاکستان افغانستان میں پرامن جمہوری انتقال اقتدار کی حمایت کرتاہے۔ افغان صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے موقع پر ملک کی مشرقی سرحد پر سیکیورٹی اور اہلکاروں کے گشت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ گزشتہ روز وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے پر حقائق اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ اب تک واضح نہیں کہ یہ امریکی ڈرون حملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک طریقہ کار کے تحت پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا اجرا    کیا جاتا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو اس طے شدہ طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ جاری کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان شمالی وزیرستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

مزید : اسلام آباد