جیو کے مالک میر شکیل الرحمان اور میر ابراہیم کے وارنٹ گرفتاری جاری

جیو کے مالک میر شکیل الرحمان اور میر ابراہیم کے وارنٹ گرفتاری جاری
جیو کے مالک میر شکیل الرحمان اور میر ابراہیم کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری نے ٹی وی اینکر مبشر لقمان کی جانب سے دائر استغاثہ میں طلبی کے باوجود سماعت کے لئے پیش نہ ہو نے پر میر شکیل الرحمن اور میر ابراہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔ فاضل عدالت میں مبشر لقمان کی جانب سے دائر کئے گئے استغاثہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ میر شکیل الرحمن اور میر ابراہیم نے اپنے ٹی وی چینل پر نازیبا الزامات لگا کر اس کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کی تھی ۔ استغاثہ میں استدعا کی گئی تھی کہ فاضل عدالت درخواست گزار کی ساکھ خراب کرنے پر میر شکیل الرحمن اور میر ابراہیم کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے جائیں۔مذکورہ دونوں افراد استغاثہ کی سماعت کے لئے حاضر نہیں ہو رہے تھے جس کی بناپر فاضل جج نے گزشتہ روز ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ انہیں گرفتا رکرکے 25جون کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -