کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کے لئے اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر میں اجلاس
کراچی) مانیٹرنگ ڈیسک)جناح نٹرنیشنل ائر پورٹ کی سیکیورٹی کے لئے رہائشی علاقوں اور ائر پورٹ کے درمیان دیوار بنانے سمیت اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ائر پورٹ پر دہشتگردوں کے حملے اور آج غیر ملکی فضائی کمپنیوں کی جانب سے حفاظتی اقدامات کرنے کی درخواست کے بعداے ایس ایف ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہو ا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلوان گوٹھ،سٹار گیٹ کے راستے پر بیریئر لگائے جائیں گے ۔پہلوان گوٹھ،بھٹائی آباد اور ائر پورٹ کے درمیان دیوار بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اورپارکنگ ایریا میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ائر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد انکشاف ہوا تھا کہ حملہ آور انہی راستوں سے ائر پورٹ کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔