شمالی وزیر ستان،2ڈرون حملے،ازبک اور پنجابی طالبان سمیت16ہلاک،10زخمی

شمالی وزیر ستان،2ڈرون حملے،ازبک اور پنجابی طالبان سمیت16ہلاک،10زخمی
شمالی وزیر ستان،2ڈرون حملے،ازبک اور پنجابی طالبان سمیت16ہلاک،10زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میران شاہ،اسلام آباد،لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں تعطل کے بعد امریکہ نے قبائلی علاقوں میں ڈرون سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں،شمالی وزیر ستان میں5گھنٹوں کے دوران 2ڈرون حملوں میں ازبک اور پنجابی طالبان سمیت16شدت پسند ہلاک،10سے زائد زخمی،3مکانات اور2گاڑیاں تباہ کر دی گئی،امریکی جاسوس طیاروں نے درگاہ منڈی اور ڈانڈے درپہ خیل میں10گائیڈڈ میزائل داغے،علاقے میں خوف و ہراس،ڈرون طیاروں کی پروازوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات امریکی ڈرون طیاروں نے شمالی وزیر ستان کی تحصیل غلام خان کے علاقے درگاہ منڈی میں ایک مکان کو 2گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 6مبینہ شدت پسند ہلاک اور 4زخمی ہو گئے تھے۔مارے جانے والوں میں4 ازبک اور2 پنجابی طالبان بھی شامل تھے۔اس واقعہ کے5گھنٹے بعد شمالی وزیرستان کے ہی علاقے ڈانڈے درپہ خیل میں 5امریکی جاسوس طیاروں نے 2مکانات اور دو گاڑیوں کو8گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں10شدت پسندہلاک اور 7زخمی ہو گئے جبکہ دو گھر اور ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک مقامی سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ڈانڈے درپہ خیل میں تین امریکی طیاروں نے اس وقت چھ میزائل داغے جب شدت پسند شمالی وزیرستان میں ایک کمپانڈ کے باہر اکھٹے ہوئے تھے۔سکیورٹی اہلکار کے مطابق حملے میں شدت پسندوں کی دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔حملے کے بعد بھی جاسوس طیاروں کی پروازیں کافی دیر تک جاری رہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ ان ڈرون حملوں میں کوئی اہم طالبان کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا ہے یا نہیں۔دوسرے حملے میں مارے جانے والے مبینہ شدت پسندوں کی بھی تصدیق نہیں ہو سکی۔

مزید :

قومی -