مختلف علاقوں سے 2نامعلوم لاشیں برآمد،مردہ خانے میں جمع

مختلف علاقوں سے 2نامعلوم لاشیں برآمد،مردہ خانے میں جمع

لاہور(کر ائم سیل )لٹن روڈ اوراچھرہ کے علاقہ سے دو نامعلوم لاشیں بر آمدہوئی ہیں ،پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں جمع کروا دیا ہے۔بتا یا گیا ہے کہ لٹن روڈ کے علاقہ میں فٹ پاتھ پر مردہ حالت میں پڑے 55 سالہ نامعلوم شخص کو دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی جس نے مو قع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیاجبکہ اچھرہ کے علاقہ میں بھی سڑک کنارے 60 سالہ لاوارث شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی جس نے لاش کو قبضے میں لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں حلیہ سے نشئی معلوم ہوتے ہیں اور انکی موت زیادہ مقدار میں نشہ کرنے سے ہوئی ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ متوفین کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔شناخت نہ ہونے پر لاشیں مردہ خانہ میں بھجوا دی گئی ہیں۔اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہونگے۔

مزید : علاقائی