شیخوپورہ پولیس کامنشیات فروشو ں کے خلاف کریک ڈاؤن
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)شیخوپورہ پولیس نے گزشتہ روز منشیات فروشو ں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور منشیات فروشوں کے خلا ف 9مقدمات درج رجسٹر د کیے گئے منشیات فروشو ں کے قبضہ سے چرس4480گرام اور شراب 65لٹر برآمد کر لی،ناجائز اسلحہ کے خلاف شیخوپورہ پولیس نے کریک ڈاؤن کیا کریک ڈاؤن کے دوران ملزمان کے خلاف 3مقدمات درج رجسٹر ڈ کیے گئے اور ملزمان کے قبضہ سے بندوق5، رائفل2عدد برآمد کرلی گئیں۔ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے11مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا جن میں A کیٹیگری کے4 اور B کیٹیگری کے 7مجرمان اشتہاری شامل ہیں