جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ،3ملزمان گرفتار

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ،3ملزمان گرفتار


لاہور( کرائم سیل)بادامی باغ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو سو لیٹر شراب اور چرس برآمد کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ایس ایچ او عاصم رفیع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن کی ہدایت پر فیکٹری میں چھاپہ مار کر وہاں سے دو سو لیٹر شراب برآمد کرلی اور ملزمان ساجد ،ارشاد وغیرہ تین ملزموں کو پکڑ لیا۔ اسی طرع ناکہ کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش الیاس کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی ہے ۔پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں تفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی