ننکانہ بھر میں ماچس پٹاخے کی فروخت عروج پر پہنچ گئی

ننکانہ بھر میں ماچس پٹاخے کی فروخت عروج پر پہنچ گئی

ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر بھر میں ماچس پٹاخے کی فروخت عروج پر پہنچ گئی، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،لڑائی جھگڑے معمول بن گیا ، ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں ماچس پٹاخے کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے ماچس پٹاخوں کی بڑی دکانوں کے علاوہ گلی محلوں میں موجود دوکانوں پر سرعام فروخت کے باعث گلی محلوں میں چھوٹے چھوٹے بچے بھی اس سے کھیلتے ہوئے نظر آتے ہیں جس کے باعث کئی بچوں کے ہاتھ جلنے کے واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں جبکہ ماچس پٹاخے کے باعث شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور گلی محلوں میں ان پٹاخوں کے باعث لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں ، ضلعی انتظامیہ کی ماچس پٹاخوں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے باوجود ماچس پٹاخوں سمیت دیگر آتش بازی کے سامان کی فروخت پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے۔

مزید : علاقائی