طویل غیر حاضری پر ٹی اے ایس آئی سمیت 9کانسٹیبل ملازمت سے برطرف

طویل غیر حاضری پر ٹی اے ایس آئی سمیت 9کانسٹیبل ملازمت سے برطرف

 لاہور(کرائم سیل)ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبارنے بغیر اطلاع ڈیوٹی سے طویل غیر حاضر رہنے پر ایک ٹی اے ایس آئی اور9کانسٹیبلوںکو ملازمت سے برطرف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار نے طویل غیر حاضری پر ٹی اے ایس آئی فخر علی، کانسٹیبل ایم شہباز،قدوس مسیح ،غلام حیدر،صفدر حسین ،شمش الحق ،سعید احمد ،ریاست علی ، ایم شعیب اورعامر نثار کو نوکر ی سے برطرف کر دیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار نے کہا کہ پولےس مےںبد ےانت ، نااہل اورکام چو ر اہلکاروں کی کوئی گنجائش نہےں اور جس کسی نے بھی اختےارات سے تجاوز ےا کوئی خلاف قانون کام کےا وہ خود کو کسی رعاےت کا مستحق نہ سمجھے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی پولےس کی بنےادی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کےلئے ہمےں اپنے فرائض عبادت سمجھ کر ادا کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ تھانے میں آنے والے سائلوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور خوف خدا کے جذبے کے تحت شہریوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...