بادامی باغ،پرانی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا

بادامی باغ،پرانی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا

لاہور(کرائم سیل) بادامی باغ کے علاقے میں پرانی رنجش کی بناء پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مقامی رہائشی محنت کش شبیراحمد کی ملزمان نوازش عرف ناجا سے پرانی رنجش چلی آرہی تھی گزشتہ روز نوازش اور اسکے دو نامعلوم ساتھیوں نے شبیر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔زخمی کو میوہسپتال آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا جہاں اسکی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...