شاہدرہ ٹاؤن، عشق میں ناکامی پر نوجوا ن کا اقدام خود کشی

شاہدرہ ٹاؤن، عشق میں ناکامی پر نوجوا ن کا اقدام خود کشی

لاہور( کر ائم سیل)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں عشق میں ناکامی پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھالیں، اسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤن پھاٹک کا رہائشی نوجوان عمران محلے کی ایک لڑ کی(س)سے عشق کرتا تھا۔ اس نے اپنے والدین کو لڑکی کے گھر رشتہ کیلئے بھیجا تو اس کے والدین نے رشتہ دینے سے انکار کردیا جس کے بعدعمران نے لڑکی سے فون پر بات کی تو لڑکی نے بھی اسے ڈانٹ دیا۔ عمران نے دلبرداشتہ ہوکر چوہے مار گولیاں کھالیں اس کے دوستوں نے عمران کو میو ہسپتال پہنچادیا ہے ۔

مزید : علاقائی