پنجاب،24گھنٹوں میں 483ٹریفک حادثات،471 افرادشدید زخمی ہوگئے
لاہور(کر ائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 483ٹریفک حادثات میں471افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ150افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں225ڈرائیورز ،17م عمرڈرائیور،333مسافر اور 71پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ103ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت127متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد50حادثات میں58متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ27حادثات میں28متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل629متاثر ہونے والوں میں سے487مرد اور142خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں زیادہ تر385موٹر سائیکلز46آٹو رکشے52موٹر کاریں38مسافربس19 ٹرک، اور73دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔