پو لیس افسران کے خلاف کارروائی نہ ہو نے پر احتجاج کیاجائے گا

پو لیس افسران کے خلاف کارروائی نہ ہو نے پر احتجاج کیاجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس،لاہور پریس کلب ،لاہورفوٹو جرنلسٹس ایوسی ایشن اورپی یو جے کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ روزنامہ دنیا کے فوٹو جر نلسٹ ذوالفقار شاہ کو اغوا کر کے بد ترین تشدد کرنے پر ایس پی کینٹ سرفراز ورک اور ایس ایچ اوعمران قمر تھانہ سرور روڈ کے خلاف کارروائی نہ ہو نے پر آج پنجاب اسمبلی کے باہر اجلاس کے موقعہ پر بھر پور احتجاج کیاجائے گا اور یہ احتجاج ان پو لیس افسران کی بر طرفی تک جاری رہے گا۔واضح رہے کہ چند دن قبل پولیس ملازمین نے آئی جی کے پروگرام کے دوران فوٹو جر نلسٹ کوشدید تشدد کا نشانہ بنا یا تھا۔

مزید :

علاقائی -