شرقپور شریف مسلح ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے سابقہ کونسلر ارشد شاہ جاں بحق شہر میں ہڑتال

شرقپور شریف مسلح ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے سابقہ کونسلر ارشد شاہ جاں بحق شہر میں ...

                      شرقپورشریف(نامہ نگار)شرقپور کی معروف سیاسی سماجی شخصیت سابقہ کونسلر سید ارشد علی شاہ عرف اچھو شاہ کو نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکوںنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔سید ارشد شاہ کے قتل کے خلاف شہر کی تمام مارکیٹوں میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال شہر میں سوگ کی فضا اور ہر آنکھ اشک بار رہی ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات شیعہ مرکز ضلع شیخوپورہ کے جنرل سیکرٹری ملک علی عباس نورکا،سید سجاد شاہ کے ہمراہ اپنے زرعی رقبے سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں چھ نامعلوم مسلح ڈاکوں نے انہیں یرغمال بنا کر لوٹ لیا اور ان کے موبائل فون چھین لیئے اور اس کے علاوہ دیگر چھ راہگیروں کو بھی یرغمال بنایا ہوا تھا ملک علی عباس نورکا اور سجاد شاہ کو واپسی پر تاخیر ہونے پر اور ان کے موبائل فون بند ہونے پراہلخانہ اور دوستوں کو سخت تشویش ہوئی جس پر سید صفدر عباس نقوی،سید ارشد علی شاہ عرف اچھو شاہ اور ملک فضل عباس نورکاان کو تلاش کرنے کی غرض سے ٹھٹہ لادوے دربار روڈ کی طرف گئے جس راستے سے انہوں نے واپس آنا تھا جب ٹھٹہ لادوے کے قریب پہنچے تو نامعلوم مسلح ڈاکووں نے انہیں گھیر لیا اور سید ارشد علی شاہ عرف اچھو شاہ سابقہ کونسلر کو فائرنگ کر کے اور تیز دھار آلے سے تشدد کرکے شدید زخمی کردیااور نامعلوم ڈاکو یرغمال بنائے ہوئے آٹھ افراد کو چھوڑ کر ان کے موبائل سم کے بغیر پھینک کر فرار ہوگئے اور بعد میں ملک علی عباس نورکا اور دیگر ساتھیوں نے شدید زخمی حالت میں پڑے سید ارشد شاہ عرف اچھو شاہ کو ہسپتال پہنچایا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ان کے قتل کی اطلاع ملتے ہی رات گئے ہزاروں افراد تھانہ شرقپور جمع ہوگئے اور پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کرلیا۔ارشد علی شاہ کے قتل کی خبر صبح ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور تمام تاجر تنظیموں نے ان کے قتل کے سوگ میں تمام مارکیٹیں بند کردیںاور ہر آنکھ اشک بار تھی اور ہزاروں مرد و خواتین امام بارگاہ گلستان زہرا پہنچ گئے اور شدید گرمی کے موسم میں ان کا آخری دیدار کیا۔شیعہ مرکز کے جنرل سیکرٹری ضلع شیخوپورہ ملک علی عباس نورکا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید ارشد علی شاہ کا قتل انتہائی ظلم ہے اور پولیس علاقے میں ڈکیتی چوری کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کی سید ارشد علی شاہ عرف اچھو شاہ کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔اگر پولیس نے ملزموں کو گرفتار تو ہم شہریوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔سید ارشد علی شاہ عرف اچھو شاہ کا جنازہ سپہر 2بجے امام بارگاہ گلستان زہرا سے اٹھایا گیا تو اس موقع پر ہزاروں افراد اشک بار تھے اور دربار حضرت میاں شیر محمد شرقپوری پر ادا کی گئی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...