چوری ڈکیتی کی متعدد وادتیں شہری ایک کروڑ کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

چوری ڈکیتی کی متعدد وادتیں شہری ایک کروڑ کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                   لاہور( کر ائم سیل)شہر میںڈاکوﺅںاورچوروں نے مختلف وارداتوں کے دورا ن شہریوںکواےک کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان ، موبائل فون، گاڑیاں اورموٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ۔ڈیفنس اے کے علاقے میں 4 ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر سپر ٹاﺅن کے رہائشی تاجر ذاکر پاشا کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے 40تولے طلائی زیورات ،اےک لاکھ ،65ہزار روپے نقدی ،5ہزار برٹش پاﺅنڈ ،5سو یورواور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ۔اہل خانہ کے مطابق انہوں نے بروقت پولیس کو اطلاع دی ۔ڈاکو پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد بھی 20منٹ تک گھر میں لوٹ مار کرتے رہے اور پچھلے گھر کی دیوار پھلانگ کر پولیس کے سامنے سے فرار ہو گئے ۔واردات کے بعد ایس ایچ او ڈیفنس انسپکٹر فیصل شریف موقع پر نہ پہنچا ،ایس ڈی پی او ڈیفنس سرکل اے ایس پی کاشف اسلم نے موقع پرپہنچ کر واردات کا جائزہ لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا حکم دے دیا ہے ۔گلشن راوی میں ڈاکوﺅں نے ثاقب کے گھر مےںگھس کر اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے 9لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،زیورات لوٹ لئے ۔برکی میںشہزاد کی گھریلو ملازمہ 8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،موبائل ا ورنقدی لوٹ کر فرار ہو گئی۔فیکٹری ایریا میں ڈاکوﺅں نے زاہد خان کے گھر مےں گھس کر اہل خانہ سے 2لاکھ 70ہزار روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے۔ ماڈل ٹاﺅن بی بلاک میں جاوید اور اسکی فیملی سے ڈاکو 7لاکھ 5ہزار،جنوبی چھا ﺅنی علی ویو پارک میں یوسف اور اسکی فیملی سے 7 لاکھ ،گلشن اقبال کامران بلاک میں ڈائریکٹر مو ٹر وے حبیب اللہ سے 2 لاکھ سمن آباد میں کشیر بیکری کے سامنے لیاقت سے 2لاکھ ، وحدت کالونی کلفٹن کالونی میں مقصود سے ایک لاکھ، گرین ٹاﺅن سی ٹو میںعطا اور اسکی فیملی سے 3 لاکھ، گارڈن ٹاﺅن انڈرپاس کے قریب جسٹن مسیح سے اڑھائی لاکھ، ڈیفنس اے میں ڈاکوﺅں نے عمر عباس سے 2لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و لیپ ٹاپ،نواں کوٹ میں ڈاکوﺅں نے عدیل اور اس کی بیوی سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی و زیورات، سمن آباد میں ڈاکوﺅں نے معین اور اس کی فیملی سے 1لاکھ 90ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات ،جنوبی چھاﺅنی میں ڈاکوﺅں نے عامر رضا سے 1لاکھ 10ہزار روپے مالیت کی نقدی و طلائی انگوٹھی، شاد باغ میں ڈاکوﺅں نے شہباز سے 90ہزار روپے مالیت کی نقدی وموبائل ،فیکٹری ایریا میں ڈاکوﺅں نے اختر سے 80ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،مغل پورہ میں ڈاکوﺅں نے غلام سے 60ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،لوئر مال میں ڈاکوﺅں نے ایڈووکیٹ نوید سے 37ہزار روپے مالیت کی نقدی ،گلبرگ ایم ایم عالم روڈ پر ڈاکوﺅںنے مقامی بنک سے کیش لیکر آنے والے شاہد سے16ہزار روپے چھین لئے،مسلم ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے عثمان سے 18ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،ستو کتلہ میں ڈاکوﺅں نے برکت سے 35ہزار روپے مالیت کی نقدی ،نواب ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے امان سے 50ہزار روپے مالیت کالیپ ٹاپ و موبائل اور عثمان سے 45ہزار روپے مالیت کی نقدی ،ٹاﺅن شپ میں ڈاکوﺅں نے رفیق سے 66ہزار روپے مالیت کی نقدی وموبائل ،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میںاظہر سے 60ہزار روپے مالیت کی نقدی وموبائل ،غالب مارکیٹ میں ڈاکوﺅں نے عامر سے 45ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل اور نعمان سعود سے 75ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،نشتر کالونی میں ڈاکوﺅں نے جاوید سے 17ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیے۔ علاوہ ازیںشاہدرہ میںاظہار کی گاڑی جبکہ جنوبی چھاﺅنی میںافضل ،باغبانپورہ میںطارق،مناواں میں آصف،پرانی انارکلی میںآصف ،گڑھی شاہو میں عمران ،لٹن روڈ میں ظفر ،بادامی باغ میںغلام رسول،شاہدرہ میں ماجداور عدیل ،اقبال ٹاﺅن میں خرم ،مسلم ٹاﺅن میں عمر زمان ،اور نواں کوٹ میںقاسم کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -