رائے ونڈ 2 ماہ قبل نو عمر طالب علم کا قتل سفاک باپ قاتل نکلا

رائے ونڈ 2 ماہ قبل نو عمر طالب علم کا قتل سفاک باپ قاتل نکلا
رائے ونڈ 2 ماہ قبل نو عمر طالب علم کا قتل سفاک باپ قاتل نکلا

                          لاہور(شعیب بھٹی)جائیداد کے تنازع پر 2ما ہ قبل قتل ہو نے وا لے نو ےں جما عت کے طا لبعلم کا قاتل اس کا سفا ک با پ نکلا ،تھانہ رائےو نڈ سٹی پولیس کی زیرحراست ملزم نے دوران تفتیش اپنے لخت جگر کو ابدی نیند سلانے کے جرم کااعتراف کرلیا ہے،واضح رہے کہ ملزم نے اپنے 15سا لہ بیٹے فیضان کے قتل کا مقدمہ اپنی مدعیت میں اپنے بھائی سمیت 5افرد کے خلاف درج کروارکھاتھاتاہم پولیس نے شبہ ہونے پر جب اسے شامل تفتیش کیا تو اس نے اقبال جرم کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رائیونڈ سٹی کے انویسٹی گیشن انچارج اعجاز نے نمائندہ "پاکستان"سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ کیس کے حواے سے بتایا کہ جےابگاپنڈ کے رہائشی ملزم ار شد نے سب سے پہلے جو من گھڑت کہانی پولیس کو سنائی ،وہ ےہ تھی کہ اسکا اپنے بھا ئی غفو ر کے سا تھ ز مےن کا تنا ز ع چل ر ہا تھا ۔ وقو عہ کے روز بھی دو نو ں بھا ئےو ں میں اسی بات پر تلخ کلا می ہو گئی جس پرغفو ر طیش میں آکر اپنے بےٹو ں ا حمد ،عد ےل ،عمر اور اےک نا معلو م ساتھی سے مل کر گھر میں گھس گئے اورملزم ارشد کو ڈھونڈنے لگے ۔اسی اثناءمیں ارشد کابیٹا فیضان سامنے آگیا جسے ملزمان نے سر میں ڈنڈے اور سوٹوں کے وار کر کے زخمی کردیاجبکہ دیگر اہل خانہ نے چھت پر بھاگ اپنی جانیں بچائیں جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فیضان دم توڑ گیا جس پر مذکورہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے جب شبہ ہونے پر تفتیش کا دائرہ وسیع کیا اورمقدمہ مدعی ملزم ارشد (باپ )سے تفتیش شروع کی تو اس نے سچ اگل دیا اور اپنے بیٹے کو قتل کرنے کی دلخراش داستان سناتے ہوئے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم ارشد کی جانب سے پولیس کو گمراہ کرنے اور 5ملزمان کے خلاف قتل کاجھوٹا مقدمہ درج کروانے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...