موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث شوکی شاہ گینگ کے سر غنہ سمیت 2 ملزم گرفتار

موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث شوکی شاہ گینگ کے سر غنہ سمیت 2 ...

                         لاہور(کر ائم سیل)ڈی آئی جی آپریشزرانا عبدالجبار کی ہدایت پر ٹاﺅن شپ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوںمیں ملوث شوکت عرف شوکی شاہ چور گینگ کے2 ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے موٹر سائیکلز، پسٹلزاور گولیاں برآمد کرلیں۔ ےہ بات ایس پی صدر ملک محمد اویس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشزرانا عبدالجبا کی ہدایت پرتمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لیے خصو صی ٹاسک دیا گےاجس پر ایس پی صدر ملک محمد اویس نے اے ایس پی ٹاﺅن شپ سرکل محمد اقبال کی سربراہی میں ایس ایچ او ٹاﺅن شپ سید محمد سبطین اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات کی محنت کے بعد اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوںمیں ملوث شوکت عرف شوکی شاہ چور گینگ کے 2 ملزمان کو سرغنہ سمیت اس وقت گرفتار کیا جب وہ واردات کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ملزمان کاطریق واردات ےہ تھا کہ لاہور شہر کی مختلف سیر گاہوں،پارکوں اور پلازوں کے نزدیک جب کوئی شخص موٹر سائیکل کھڑی کر کے اندر جاتا تو ایک ملزم اس کا پیچھا کر تا اور دوسرا موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو جاتا ،ملزمان کے قبضہ سے16 موٹر سائیکلز،2پسٹلزاو ر 9گولیاں برآمد کرلی ہےں۔ گرفتار ملزمان میںشوکت عرف شوکی شاہ اور ایم اقبال شامل ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اورانہوں نے مزید26وارداتوں کا انکشاف بھی کیاہے۔ایس پی صدر ملک محمد اویس نے چور گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرنے پر خصوصی پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...