افغان صدارتی انتخابات ، ووٹنگ کل ہو گی ، عبداللہ عبداللہ اور غنی اشرف میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

افغان صدارتی انتخابات ، ووٹنگ کل ہو گی ، عبداللہ عبداللہ اور غنی اشرف میں ...

کابل (آئی این پی )افغانستان میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کیلئے مہم ختم ہوگئی، پولنگ (کل)ہفتے کے روز ہوگی، مبصرین کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اور ڈاکٹر اشرف غنی میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے،افغان حکومت نے انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں جبکہ طالبان نے پولنگ کے روز حملوں کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشنوں سے دور رہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان انڈیپینڈنٹ الیکشن کمیشن کے چیئرمین احمد یوسف نورستانی نے کابل میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ تین ہفتوں تک صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کی مہم جاری رہی۔ ہفتے کے روز پولنگ میں عوام بھرپور شرکت کریں۔ ڈاکٹر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ میں سے اپنی پسند کے امیدوار کو منتخب کریں۔ نورستانی کا کہنا تھا پولنگ کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ اور پولنگ کے دوران سیکورٹی فورسز کے لاکھوں اہلکار ووٹرز کو سیکورٹی فراہم کریں گے۔دوسری جانب طالبان نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشنوں سے دور رہیں ،افغان الیکشن ملک کے خلاف ایک سازش ہیں ۔طالبان کی جانب سے الیکشن کے روز پولنگ اسٹیشنوں پر حملو ں کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ افغان صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار پچاس فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلے کا اعلان کیا تھا۔پہلے مرحلے میں صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کو دیگر کے مقابلے میں برتری حاصل ہے۔

افغان صدارتی انتخابات

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...