شفیق آباد جوتوں کی فیکٹری میں آتشزدگی کروڑوں کا مال اور کیمیکل جل گیا

شفیق آباد جوتوں کی فیکٹری میں آتشزدگی کروڑوں کا مال اور کیمیکل جل گیا
 شفیق آباد جوتوں کی فیکٹری میں آتشزدگی کروڑوں کا مال اور کیمیکل جل گیا
کیپشن: show indestery

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ملک خیام رفیق)شفیق آباد کے علاقہ میں گزشتہ صبح جوتوں کی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی،مزدروں نے بھا گ کر جانیں بچائیں ،کروڑوں روپے کا مال اور کیمیکل جل گیا۔تفصیلات کے مطابق قصور پورہ کے رہائشی رؤف نے شفیق آباد کے علاقہ بند روڈ پر جو توں کی فیکٹری بنارکھی تھی ۔مالک رؤف کے مطابق فیکٹری میں تقریباًً125مزدور کام کر رہے تھے کہ شار ٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی ،سارے مزدوروں نے بھاگ کر جا نیں بچائیں۔ فیکٹری کے اندر کیمیکل کے ڈرم ہو نے وجہ سے چند منٹوں میں آگ پوری فیکٹری میں پھیل گئی اور کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خا ک ہو گیا ۔ریسکیو 1122کی 8گاڑیوں نے آپریشن کر تے ہوئے کافی دیر کی جد وجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔فیکٹری ملازم عمر کا کہنا تھا کہ اچا نک آگ بھڑکنے کی وجہ سے ہم نے بھا گ کر جانیں بچائیں، آگ اتنی شدید تھی کہ اس کے شعلے فیکٹری کے مین گیٹ اور کھڑکیوں سے باہر آرہے تھے ۔ مین گیٹ اندر سے بند تھا جس کی وجہ سے ریسکیو کی ٹیموں کو آگ بجھانے میں شدید مشکل کا سامنا کر نا پڑا اور آگ کو کنٹرول کر نے کے لئے فیکٹر ی کے گیٹ کو توڑنا پڑا۔

مزید :

علاقائی -