ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں ،دفتر خارجہ

ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں ،دفتر خارجہ
ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں ،دفتر خارجہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

                                                  اسلام آباد(این این ن حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ حملے ملک کی خودمختاری اورسالمیت کے خلاف ہیں وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہاکہ امریکی ڈرون حملے حکومت کی امن کے لیے کوششوں پر منفی اثر ڈالتے ہیں وزارت خارجہ کا بیان شمالی وزیرستان میں بدھ اورجمعرات کو حملوں کے بعد جاری کیاگیاہے جس میں اطلاعات کے مطابق 16افراد جاں بحق ہوئے ہیں ترجمان نے افغان صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بارے میں کہاکہ پاکستان پرامن انتخابات کے لیے سرحد پر مزید اقدامات اٹھائے گاانہوں نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ میں سیکورٹی اقدامات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ پاکستان پاک افغان سرحد پر سیکورٹی فورسزکی پٹرولنگ بڑھانے کے ساتھ ساتھ آنے جانے والے لوگوں پر خصوصی نظررکھے گاافغان حکام کے ساتھ بھی ہاٹ لائن اوردیگر مواصلاتی ذرائع سے رابطے مزید بڑھائے جائیں گے انہوں نے اس امید کا اظہارکیاکہ افغانستان میں انتخابات کا مرحلہ پرامن طریقے سے مکمل ہوجائیگاانہوں نے 14جون کو افغانستان کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر افغان عوام کو مبارکباد دی ،چینی باشندے کے اغواءکے ھوالے سے سوال پر دفترخارجہ کے ترجمان نے کہاکہ پنچاب حکومت بت تحقیقات اوراس کی بازیابی کے لیے تین کمیٹیاں بنائی ہیں پاک بھارت تعلقات کے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک بات چیت کی بحالی کے لیے رابطے میں ہیں قبائلی علاقوں میںغیر ملکی شدت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ اس معاملے کو تاریخی تناظر سے دیکھائے انہوں نے کہاکہ دہشت گرد ی ہمارے ملک کے لیے خطرناک ہے اوراس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ غیرملکیوں کے نقل وحرکت کے حوالے سے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔کراچی ائیرپورٹ پر حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ واقعہ کی تفتیش ابھی کی جارہی ہے۔ائیرپورٹ پر ہونے والے حملے میں بھاری مقدار میں بھارت اسلحے کے برآمد ہونے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان الزام تراشی نہیں کرتا اور ہم مکمل تفتیش کا انتظار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تفتیشی رپورٹ ملنے کے بعد مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ فوجی امداد کو شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی سے مشروط کرنے پر امریکی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک طریقہ کار کے تحت پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا اجرا کیا جاتا ہے، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو اس طے شدہ طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ جاری کردیا جائے گا۔

 ترجمان وزارت خارجہ

مزید : صفحہ اول