شہبازشریف زبردست قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں،چن گاؤ کائے

شہبازشریف زبردست قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں،چن گاؤ کائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن اینڈ انجینئرنگ کمپنی کے نائب صدرچن گاؤ کائے نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف زبردست قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں او رانہوں نے پنجاب کے انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ شہبازشریف نے صوبے کو معیاری اور جدید انفراسٹرکچر فراہم کر کے ٹھوس ترقی کی بنیاد فراہم کی ہے۔شہبازشریف کے ترقیاتی وژن اور ترقیاتی منصوبوں کو معیاری انداز سے تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانے سے متاثر ہوئے ہیں او ران کی بہترین پالیسیوں کی بدولت چین کی متعدد کمپنیاں پنجاب میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری کمپنی بھی پنجاب حکومت کے ساتھ انفراسٹرکچر کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -