دو ممکنہ دہشت گرد حملوں کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی

دو ممکنہ دہشت گرد حملوں کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی ...

لاہور(کامران مغل/شعیب بھٹی)تھانہ سول لائنز کی حدود میں واقع پنجاب اسمبلی میں آج 13جون کو ہونے والے "بجٹ اجلاس "سمیت اگلے چند روز میں ممکنہ دہشت گردوں کے حملے کے پیش نظر آئی جی پنجاب پولیس کے حکم پرپنجاب اسمبلی کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے جبکہ اس کے اردگر گرد پولیس کی بھاری نفری کوبھی تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ گزشتہ روزشام تقریبا6:00بجے کے قریب 15کنٹرول پر ایک شخص نے خود کو پولیس انسپکٹر ظاہر کرکے اطلاع دی کہ پنجاب اسمبلی پر مبینہ طور پر دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ ہے اور اسی وجہ سے آج 13جون کوہونے والے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی وجہ سے مذکورہ اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق اس ضمن میں آئی جی پنجاب پولیس نے 15پر کال کرنے والے خود کو پولیس انسپکٹر ظاہر کرنے والے شخص کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

پنجاب اسمبلی، سیکیورٹی

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...