لوڈشیڈنگ، حکو متی پا لیسوں کیخلاف تحر یک انصاف کا احتجاجی کیمپ دوسرے روز بھی جاری

لوڈشیڈنگ، حکو متی پا لیسوں کیخلاف تحر یک انصاف کا احتجاجی کیمپ دوسرے روز بھی ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالرشید کی قیادت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور حکو متی پا لیسوں کیخلاف تحر یک انصاف کا احتجاجی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ‘ (ق) لیگ کے رکن اسمبلی عامر سلطان چیمہ کی کارکنوں کے ہمراہ شر کت ‘پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے اراکین اسمبلی آج (جمعہ ) کو شر کت کر ینگے جبکہ تحر یک انصاف نے 6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کر نیکا وعدہ پورا نہ کر نے پر وزیر اعلی شہبا زشر یف کا نیانام تجویز کر نے کیلئے احتجاجی کیمپ میں ’’بکس‘‘بھی رکھا دیا ہے ۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے سامنے اپوزیشن لیڈر میاں محمو دالر شید کی قیادت میں تحر یک انصاف کے بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی ‘بے روز گاری اور دیگر حکو متی پا لیسوں کے خلاف لگائے جانیوالے احتجاجی کیمپ کے دوسر ے روز (ق) لیگ کے عامر سلطان چیمہ ‘تحر یک انصاف کی خاتون اراکین اسمبلی ناہید نعیم ‘ڈاکٹر نوشین حامد ‘شینلا روتھ ‘ملک ظہیر عباس کھوکھر ‘اپوزیشن لیڈر کے میڈ یا ایڈ وئزر رانا اختر حسین ‘احمد ناصرسمیت تحر یک انصاف کے کارکنان کی کثیر تعداد نے شر کت جبکہ اس موقعہ پر ’’ہائے بجلی ہائے‘شہبا زشر یف بجلی دوسمیت حکو مت کیخلاف نعرے بازی کی گئی اس موقعہ پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبا ز شر یف نے انتخابی مہم کے دوران ملک سے6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم نہ کرنے پر اپنانام تبدیل کر نے کا وعدہ کیا لیکن وہ ابھی تک اپنے وعدے پر عمل نہیں کر سکے جسکے بعد ہم نے ان کا نیانام تجویز کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور یہاں ایک بکس رکھ دیا ہے جس میں عوام شہباز شر یف کانام تجویز کر ینگے اور25جون کو شہبا ز شر یف کے نئے نام کا اعلان کیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے قوم کو مایوسی اور بحرانوں کے سواکچھ نہیں دیا جسکی وجہ سے قوم انکو مزید برداشت کر نے کیلئے تیار نہیں اور حکمران بلیک لسٹ چینی کمپنیوں کے ساتھ ایم او یو سائن کر کے قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں مگر قوم اب حکمرا نوں کے جھانسوں میں آنیوالی نہیں بلکہ حکمرانوں کو عوامی مسائل کے حل کیلئے اب عملی اقدامات کرنا ہو نگے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام پر مظالم کا سلسلہ بند کر نا ہو گا ۔(ق) لیگ کے عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ (ن) لیگ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور آج حکمران عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے اور جتنی جلدی قوم موجو دہ حکمرانوں سے نجات ملے گی ملک اور قوم کیلئے اتنا ہی فائدے مند ہو گا ۔

مزید : صفحہ آخر