بلدیاتی انتحابات میں آرٹیکل 62، 63کے اطلاق کےلئے درخواست کی سماعت ملتوی

بلدیاتی انتحابات میں آرٹیکل 62، 63کے اطلاق کےلئے درخواست کی سماعت ملتوی

لاہور(نامہ نگار)پنجاب حکومت کے وکیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے تحت جانچ پڑتال کیلئے دائر درخواست کی سماعت ایک مرتبہ پھرملتوی کر دی گئی۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے درخواست پر سماعت شروع کی تو ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ بلدیاتی انتحابات میں آرٹیکل 62اور 63کا اطلاق نہیں کیاجارہا جس سے چور اورڈاکو اقتدارمیں آجائیں گے اور اس سے کرپشن جیسے دیگر مسائل میں بھی اضافہ ہوگا لہذا عدالت بلدیاتی انتحابات میں آرٹیکل 62اور 63کے اطلاق کا حکم جاری کرے، انہوں نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے 15نومبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تاہم ابھی پنجاب حکومت نے اس حوالے سے کوئی قانون سازی بھی نہیں کی، عدالت کو بتایا گیا کہ اس درخواست میں پیش ہونے والے پنجاب حکومت کے وکیل پاکستان سے باہر گئے ہوئے ہیں، جس پر عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 30جون تک ملتوی کر دی، لاہور ہائیکورٹ اس درخواست میں متعدد مرتبہ پنجاب حکومت کو جواب داخل کرنے کا حکم جاری کر چکی ہے مگر ابھی تک حکومت کی طرف سے جواب داخل نہیں کرایا گیاہے۔

 ملتوی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...