آزادخارجہ پا لیسی کے بغیر سر حدوں کا دفاع نہیں کر سکتے،فضل الرحمن

آزادخارجہ پا لیسی کے بغیر سر حدوں کا دفاع نہیں کر سکتے،فضل الرحمن

لاہور(سٹاف رپورٹر)جے یو آئی کے امیر مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایک وقفے کے بعد شمالی وزیر ستان میں ڈرون حملہ پا کستان کی سر حدوں کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ نئے مسائل جنم دینے کی سازش ہے انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا تھا کہ اب ڈرون اٹیک نہیں ہو گا لیکن ایک بار پھر وعدوں اور تجزیوں کو ڈرون میں اڑا دیا گیا ہے مر کزی میڈیا سیل کے مطا بق وہ یہاں پارٹی وفود اور راہنماﺅں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پرمو لا نا قمرالدین، مو لا نا امیر الزمان ،مو لا نا سید عبد المجید ندیم شاہ ،مو لا نا محمد امجد خان ،مفتی ابرار احمد اور دیگر مو جو د تھے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ ڈرون حملوں نے ہمارے ملک کو بد امنی کا مر کز بنا یا ہے اور یہی عالمی قوتوں کی سازش ہے انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگو ں کے قتل عام پر عالمی ادادرے خاموش بیٹھے ہوئے ہیں، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ دوسرے ملک کی حدود میں داخل ہو کر کسی عدالتی فیصلے کے بغیر بے گناہ انسانوں کی لاشیں بکھیر دی جائیں، آزاد خارجہ پا لیسی کے بغیر ہم اپنے وطن کی سر حدوں کا دفاع نہیں کر سکتے اب بھی وقت ہے کہ بیرو نی ڈکٹیشن سے باہر نکل کر پا لیسیاں بنائی جا ئیں۔

فضل الرحمن

مزید : صفحہ آخر