پنجاب کا ایک ہزار ارب سے زائد حجم کا بجٹ آج پیش ہو گا ،گاڑیوں پر لگژری ٹیکس لگنے کا امکان

پنجاب کا ایک ہزار ارب سے زائد حجم کا بجٹ آج پیش ہو گا ،گاڑیوں پر لگژری ٹیکس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                             لاہور(شہباز اکمل جندران +محمد نواز سنگرا )پنجاب کا ایک ہزار ارب سے زائدجم کاصوبائی بجٹ آج پیش کیا جائیگا ، صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن سہہ پہرتین بجے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی زیر صدارت بجٹ پیش کرینگے۔صوبائی بجٹ کا حجم گزشتہ مالی سال کے صوبائی بجٹ کی نسبت ڈیڑھ سو ارب روپے سے بھی زیادہ ہوگا۔بجٹ میں لگثرری گاڑیوں پر نئے سرے سے لگثرری ٹیکس عائد کرنے ، گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی شرح کے ساتھ بعض دیگر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کے سوا پنجاب حکومت نے بجٹ میں نئے ٹیکس عائد نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے10کھرب روپے کے حجم پر مشتمل صوبائی بجٹ میں تعلیم ، صحت ، توانائی اور ترقیاتی منصوبوں پر فوکس کیا جائیگا۔ترقیاتی بجٹ مجموعی طورپر 310سے320ارب کے مابین رکھا جائیگا۔، تعلیم کے لیے 50سے 60ارب روپے ،صحت کے لیے بھی 50سے 60ارب روپے ۔ توانائی کے لیے20سے 22ارب روپے ۔امن وامان کے لیے 85سے 90ارب روپے۔میٹرو بس کے لیے 30ارب روپے جبکہ لیپ ٹاپ کے لیے چار سے پانچ ارب روپے،تکنیکی علوم میں مہارت کے لیے 7ارب روپے،ساڑھے چار سے پانچ ارب روپے لائیو سٹاک کے لیے،سات سے 10ارب روپے زراعت کے لیے،اورخصوصی اقدامات کے لیے 15سے 20ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 10فیصد اضافے کا امکان ہے۔پنجاب کے صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن سہہ پہرتین بجے بجٹ پیش کرینگے۔بجٹ اجلاس کے موقع پر پنجاب اسمبلی کے ساتھ ساتھ لاہور بھر میں سیکیورٹی سخت ہوگی۔
پنجاب کا بجٹ

مزید :

صفحہ اول -