حسین حقانی کو وطن واپس لانے کےلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر

حسین حقانی کو وطن واپس لانے کےلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)میمو گیٹ سکینڈل کے مرکزی کردار حسین حقانی کو وطن واپس لانے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست وطن پارٹی کے بیئرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میمو گیٹ سکینڈل سے پاکستان کی پوری دنیا میں بدنامی ہوئی اور پاک فوج کے خلاف الزامات عائد کئے گئے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ میمو گیٹ سکینڈل کے مرکزی کردار حسین حقانی وطن واپسی کا سپریم کورٹ میںحلف نامہ دے کر بیرون ملک چلا گیا مگر 2 سال گزرنے کے باوجود واپس نہیں آیا لہذا عدالت اسے اشتہاری قرار دیتے ہوئے انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کے احکامات صادر کرے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قومی نوعیت کے اس اہم مقدمے کی جلد سماعت کرتے ہوئے حقائق کی روشنی میں احکامات بھی صادر کئے جائیں۔
 درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -