پنجاب میں ترکی کے تعاون سے 16ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے
لاہور(زاہد علی خان سے) پنجاب میں ترکی کے تعاون سے 16ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا رہے ہیں جبکہ جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل3کے نام سے قربان پولیس لائنز میں ایک جدید عمارت جلد مکمل کر لی جائے گی۔ کیمروں کی تنصیب سے دہشتگردی سمیت دیگر جرائم، ٹریفک کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ مانیٹرنگ کے اس جدید سسٹم پر 250ارب روپے سے زائد رقم خرچ ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز ترکی کے اعلیٰ پولیس حکام، انتظامیہ اور لاہور پولیس کے ڈی آئی جی رانا عبدالجبار نے لاہور میں ایک سروے کیا اور ان مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے جہاں کیمرے نصب ہوں گے۔ پولیس کے اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال فروری میں قربان پولیس لائنز میں ایک بڑی عمارت کی جگہ کا افتتاح کیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور آئی جی پولیس پنجاب کا کاوشوں سے عمارت کی تکمیل بندی سے جا رہی ہے۔ اس میں دوست ملک ترکی دو گناہ اور حکومت پنجاب ایک گنا ہ رقم خرچ کریں گے۔ اس عمارت میں ایک آئی ٹی ٹاور بھی تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔ ترکی اس کے لئے جدید آلات اور دوسرا ساز و سامان بھی آ رہا ہے لگ بھگ کی ماہر اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں ، جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول 3سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی، جس جگہ کوئی واقعہ ہو گا وہاں نہ صرف پولیس کی مدد سے قابو پایا جائے گابلکہ جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزموں کو بھی گرفتار کیا جا سکے گا۔ اس کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل کا رابطہ لاہور سمیت پنجاب کے تمام تھانوں سے کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صرف لاہور میں پانچ ہزار جدید سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا رہے ہیں۔ یہ کیمرے حساس تنصیبات کربلا گامے شاہ، بابا صدا حسین لاہور کے اہم مقامات، اعلیٰ افسران کے دفاتر ،بعض افسران کی رہائش گاہوں آئی جی پولیس کے علاوہ سی سی پی او، ڈی آئی آپریشن، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اور بعض اہم وزراءسمیت ایسی جگہوں پر لگائے جا رہے ہیں جہاں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ لاہور کے ایک ہزار کے قریب پرانے سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ قرار دے دیئے گئے ہیں۔ ٹریفک کنٹرول کرنے سمیت سرکاری گاڑی اور افسران کی نقل و حرکت بھی مانیٹرہو گی، ذرائع نے بتایا کہ اس کے لئے تعلیم یافتہ افراد اور آئی ٹی کے ماہر افسر بھی بھرتی ہوں گے اور جن افسران نے غیر ممالک سے تربیت لی ہے۔ انہیں اس کا کنٹرول دے دیا جائے گا۔ یہ سیل آئی جی پولیس پنجاب کے ماتحت ہو گا اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر بھی رپورٹ فراہم کی جائے گی، آئی جی پولیس وزیر اعلیٰ کو رپورٹ دیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ چند ماہ کے بعد اس کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب اور ترکی پولیس کے سربراہ کرینگے۔
سی سی ٹی وی کیمرے