دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اگلے مالی سال کا بجٹ خفیہ رکھا جاتا ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اگلے مالی سال کا بجٹ خفیہ رکھا جاتا ہے

لاہور(انویسٹی گیشن سیل ) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اگلے مالی سال کا بجٹ خفیہ رکھا جاتا ہے ۔ بجٹ کی تیاری کے دوران محکمہ خزانہ کے ملازمین کو سختی کے ساتھ ہدایات کی جاتیں ہیں ۔ کہ وہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے سامنے بجٹ کے حوالے سے گفتگو نہ کریں اور نہ ہی کسی کو بجٹ کے متعلق معلومات فراہم کریں۔ اس سلسلے میں بجٹ کی تیاری کے دوران محکمہ خزانہ کی عمارتوں کے داخلی و خارجی راستوں کو بھی محدود اور عام آدمی کے لیے بند کردیا جاتا ہے۔بجٹ کو خفیہ رکھنے کا مقصد ، عوام الناس میں بجٹ کے حوالے سے قبل از وقت منفی تاثر اور مبینہ ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی جیسے عوامل سے بچنا ہے۔کیونکہ روزمرہ کے استعمال کی کسی چیز کو مہنگا کرنے سے متعلق تجویز اگر بجٹ سے قبل لیک آﺅٹ ہوجائے توتاجر اوردکاندار ذخیر ہ اندوزی شروع کردیتے ہیں۔اسی طرح قبل از وقت پتا چلنے کی صورت بہت سے لوگ ٹیکس سے بچنے ، دولت کمانے اور ممکنہ حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔پنجاب کے صوبائی بجٹ سے قبل صوبائی سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے

بجٹ خفیہ

مزید : صفحہ اول