پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں 21جون کو ماحولیاتی انصاف و پانی کے حوالے سے کانفرنس منعقد ہوگی

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں 21جون کو ماحولیاتی انصاف و پانی کے حوالے سے کانفرنس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں 21جون کو ماحولیاتی انصاف و پانی کے حوالے سے ایک روزہ کانفرنس منعقد کی جا رہی جس کا اہتمام "کمیٹی برائے ترویج ماحولیاتی انصاف" نامی ایک تنظیم کر رہی ہے، تنظیم چیئرمین سپریم کورٹ کے جسٹس انور ظہیر جمالی اور رکن لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ ہیں، یہ کانفرنس بین الاقوامی یونین برائے تحفظ قدرت کے پاکستان چیپٹر کے تعاون سے منعقد کی جار ہی جس کی مںظوری چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے دی ہے، کانفرنس میں شرکت کیلئے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے تمام جج صاحبان کو دعوت دی گئی ہے جبکہ صوبہ پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سینئر سول ججز کے علاوہ ضلعی عدلیہ لاہور کے تمام جج صاحبان بھی شریک ہونگے، کانفرنس میں پاکستان بھر ماہرین ماحولیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے جو ماحول اور پانی کے مسائل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -