اختر رسول کے بیٹے سلمان اختر کے وارنٹ گرفتاری جاری ،گرفتار کر کے عدالت پیش کرنیکا حکم
لاہور( نامہ نگار) بینکنگ کورٹ نمبر 1 کے جج چوہدری نواز نے پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول کے بیٹے سلمان اختر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اسے آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے ۔ سلمان اخترپرفیصل بنک کی لاکھوں روپے کی رقم واجب الاادا ہے عدالت میں فیصل بنک کی جانب سے سلمان اختر کے خلاف دعوی دائر کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سلمان اختر نے بنک سے 7 لاکھ 9 ہزار روپے قرض حاصل کیا جس کی ابھی تک ادائیگی نہیں کی گئی ۔عدالت نے گزشتہ روز ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔
سلمان اختر