یوای ٹی کے رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی کےخلاف درخواست پر جواب طلب

یوای ٹی کے رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی کےخلاف درخواست پر جواب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی کے خلاف پنجاب حکومت اور وائس چانسلر سے جواب طلب کر لیا، رجسٹرار محمد آصف اور کنٹرولر ضرغام نصرت کو بھی نوٹس جاری۔جسٹس شجاعت علی خان نے شہری جاوید علی کی طرف دائر درخواست کی سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتاےاکہ وائس چانسلر یو ای ٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلوں اور متعلقہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے محمد آصف کو رجسٹرار اور ضرغام نصرت کو یونیورسٹی میں کنٹرولر امتحانات تعینات کر دیا ہے، انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ طے کر چکی ہے کہ اہم اداروں میں تعیناتیاں کرتے ہوئے شفافیت کو مدنظر رکھا جائے جبکہ تمام قواعد و ضوابط بھی پورے کئے جائیں، انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں دونوں اہم عہدوں پر تعیناتی کرنے کیلئے 13سال کا تجربہ ہونا لازمی ہے جبکہ محمد آصف اور ضرغام نصرت متعلقہ تجربہ نہیں رکھتے، انہوں نے استدعا کی محمد آصف کی بطور رجسٹرار اور ضرغام نصرت کی بطور کنٹرولر امتحانات تعیناتی کالعدم قرار دی جائے، عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد پنجاب حکومت، یو ای ٹی کے وائس چانسلر، رجسٹرار اور کنٹرول امتحانات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17جون تک جواب طلب کرلیاہے۔
جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -